اتھلیٹکس

خیبرپختونخوا گیمز ، ایتھلیٹکس ٹرافی پشاور ریجن نے جیت لی

خیبرپختونخوا گیمز ، ایتھلیٹکس ٹرافی پشاور ریجن نے جیت لی

پشاور ( سپورٹس لنک رپورٹ) انڈر21 خیبرپختونخوا پشاور میں ایتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں پشاور ریجن نے 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ مردان 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ،

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس محمد آصف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آرپشن جمشید بلوچ ، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اﷲ ، کوچ زعفران آفریدی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کے مقابلوں میں پشاور نے ہزارہ ریجن کو تین صفر سے شکست دیدی ،

پشاور کے فہد نے اسماعیل زیب کو ، شعیب افضل نے عبدالہادی کو اور محمد اسحاق نے ہزارہ کے عباس خان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر کوچ طاہر خان ،اے ڈی سپورٹس ارشاد خان موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!