کرکٹ
آئی سی سی نے آئندہ بورڈ اور کمیٹی اجلاسوں کیلئے دوحہ کو میزبان شہر منتخب کرلیا
آئی سی سی بورڈ کے مطابق اجلاس 25 سے 27 مارچ 2026 تک دوحہ میں منعقد ہوں گے

آئی سی سی نے آئندہ بورڈ اور کمیٹی اجلاسوں کیلئے دوحہ کو میزبان شہر منتخب کرلیا
آئی سی سی بورڈ کے مطابق اجلاس 25 سے 27 مارچ 2026 تک دوحہ میں منعقد ہوں گے، جس میں آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز اور سینئر قیادت شریک ہوگی۔اہم اجلاسوں میں عالمی کرکٹ کے حال اور مستقبل سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق دوحہ میں اجلاسوں کا انعقاد قطر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے کردار کا اعتراف ہے،
قطر کرکٹ ایسوسی ایشن اور قطر اولمپک کمیٹی کے تعاون سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوا،2020 سے قطر میں کرکٹ کی مجموعی شرکت میں 447 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اسکول اولمپک پروگرام میں کرکٹ کی شمولیت اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، گراس روٹس سطح پر سرمایہ کاری سے ابھرتی منڈیوں میں کھیل کو تقویت ملی۔



