Gamesوالی بال

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ; بھارت اور افغانستان نے شرکت کی تصدیق کردی

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ; بھارت اور افغانستان نے شرکت کی تصدیق کردی

لاہور ; بھارت اور افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ اس بات کا اعلان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا،

چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ تین جولائی سے دس جولائی تک لاہور میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی ٹیموں نے اپنی انٹریز بجھوادی ہیں۔ ٹیموں کو ویزے جاری کرنے کے لیے فیڈریشن نے حکومت سے رابطہ کرلیا ہے، چیمپئن شپ میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، کرغزستان کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت ٹارگٹ ہے۔ پی ایس ایل کی طرز پر نیشنل والی بال لیگ انیس جولائی سے پانچ اگست تک کرانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ والی بال فیڈریشن اسپینش کوچ لوئس البرٹو کی خدمات حاصل کررہی ہے، غیر ملکی کوچ ایشین گیمز تک ٹیم کے ساتھ کام کرے گا،

55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئین شپ 19 سے 23۔جولائی تک پی او ایف واہ کینٹ میں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!