سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی.
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد: (نوازگوھر) سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک اور گرمجوش کے ساتھ استقبال کیا اورتمام کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے۔
مہمان ٹیم کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی کے حکام نے ان کا روایتی انداز میں پرجوش خیرمقدم کیا۔ تمام کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز شامل
ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد سے راولپنڈی کے ہوٹل منتقل ہو گئی ہے۔ مہمان ٹیم کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن شروع کرے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی اور پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔
سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ھیں ، دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے شامل
سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑیوں اور دیگر دو آفیشلز کے ساتھ کل اسلام آباد پہنچیں گے
پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے



