کرکٹ

پی سی بی نے شان ٹیٹ کو قومی ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے شان ٹیٹ کو قومی ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

کھیل سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کوچنگ سے متعلق معاملات طے پاگئے ہیں اور ان کی پاکستان آمد کے بعد تقرری کا باضابطہ عمل مکمل کیا جائے گا۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان پہنچنے پر شان ٹیٹ کی پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کی انتظامیہ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ملاقات کے بعد ان کی تقرری کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

شان ٹیٹ معاہدہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز سے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اس لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ماحول سے وہ پہلے ہی واقفیت رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!