فٹ بال

ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایرانی ٹیم کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے متعدد کوچز اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، جبکہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر اور رکاوٹیں آغاز ہی سے ایک بڑا مسئلہ رہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے دور ایک علیحدہ مقام پر ٹھہرایا گیا، جو میزبان ملک کی جانب سے مہمان ٹیموں کے لیے متوقع انتظامات کے برعکس تھا۔

اس سے قبل ایرانی ٹیم کے کپتان مہدی طارمی بھی امریکا پر غیر منصفانہ رویے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی، جبکہ ٹیم کے لاجسٹک اسٹاف اور میڈیا نمائندوں کو بھی امریکی ویزے حاصل نہیں ہو سکے۔

یاد رہے کہ ایران کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ابتدائی مرحلے ہی میں ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!