
نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ ; تیسرے روز چار میچز کھیلے گئے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام الاسکا بیٹریز ،پی ٹی سی ایل اور پارکو کے تعاون سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے روز چار میچز کھیلے گئے۔
پہلا میچ کے پی کے بی اور سندھ اے کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ کے پی کے بی نے سندھ اے کو 0-6 سے شکست دیدی۔ کے پی کے بی کی جانب سے تین سویرا، دو ثمر ایک رشیدہ نے گول سکور کیا۔
دوسرا میچ اولمپیئن زاکر اکیڈمی اور اسٹار ویمن اکیڈمی اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ اولمپیئن زاکر ویمن اکیڈمی نے 0-6 سے جیت لیا۔ اولمپین زاکر اکیڈمی کی جانب سے 3 ثوبیہ ایک سحرش، ایک روبیشہ ایک رقیہ نے سکور کیا۔
تیسرا میچ گلگت بلتستان اور اسٹار ویمن اکیڈمی اے کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ گلگت بلتستان نے 0-3 سے جیت لیا۔ عرشیلہ نے دو اور سلسبیلہ نے ایک گول سکور کیا ۔
چوتھا میچ سندھ بی اور اے جے کے کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ سندھ بی نے 0-5 سے جیت لیا۔سندھ بی کی جانب سے ام فاطمہ نے تین،مبشنہ اور اشنہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پنجاب اے، پنجاب بی ،گلگت بلتستان، اسٹار ویمن اکیڈمی اے و بی، ایف ڈی اسلام آباد، کے پی کے اے اور بی ، ویمنز سپورٹس اکیڈمی مردان، آزاد جموں و کشمیر اے و بی، اولمپین زاکر ویمنز اکیڈمی، سندھ اے ،بی ، سی ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔



