فٹ بال

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بہترین کھلاڑی کون رہے ؟

فرانس کے اسٹار فارورڈ کائیلین ایمباپے گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بہترین کھلاڑی کون رہے ؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے انفرادی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں عالمی چیمپئن اسپین کے کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابیاں اپنے نام کیں۔

اسپین کے مڈفیلڈر روڈری کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر گولڈن بال بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اسپین کے ہی گول کیپر اونائی سیمون گولڈن گلوو بہترین گول کیپر کے حقدار قرار پائے۔

اسپین کے نوجوان دفاعی کھلاڑی پاؤ کیوبارسی نے پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کرتے ہوئے بہترین نوجوان کھلاڑی ینگ پلیئر ایوارڈ حاصل کیا۔

دوسری جانب فرانس کے اسٹار فارورڈ کائیلین ایمباپے نے 10 گول اسکور کرکے گولڈن بوٹ اپنے نام کی وہ 2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

واضح رہے کہ اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں ایک صفر سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!