ہاکی

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستانی کھلاڑی بہترین مواقع کی حقدار ہیں اور انہیں مکمل سرپرستی فراہم کی جائے گی، صدر پی ایچ ایف

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا 

اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں خواتین ہاکی کے فروغ اور سنہرے دور کی واپسی کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے معروف کوچ رچرڈ ڈی سنائیجر کو قومی ویمنز ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

​رچرڈ ڈی سنائیجر ہالینڈ اور بیلجیئم میں دو دہائیوں سے زائد کا اعلیٰ سطح کی کوچنگ اور کھلاڑیوں کی تربیت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کے ایچ سی ڈریگنز،

ریپڈ ٹیمسے اور ایل ایم ایچ سی لارن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ایچ سی روٹرڈیم اور لارن سمیت سرفہرست ویمنز ٹیموں کی کوچنگ اور ڈچ یوتھ نیشنل ٹیموں اور دیگر بین الاقوامی ہاکی پروگرامز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

​وہ قومی ویمنز ٹیم کے تکنیکی اور جسمانی معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہرمن کروئس اور قومی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ یورپی ہاکی کلبوں کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تربیت کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گے تاکہ انہیں اہم عالمی مقابلوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔

​گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں خواتین کی ہاکی عدم توجہی کا شکار رہی ہے، جہاں کوچنگ، بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی ایکسپوژر پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ تاہم، پی ایچ ایف اس صورتحال کو بدلنے اور اسکول کی سطح سے قومی ٹیم تک لڑکیوں کی ہاکی کے لیے ایک پائیدار نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

​پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی کا اس موقع پر کہنا تھا: "ہماری لڑکیاں بہترین مواقع کی حقدار ہیں۔ رچرڈ ڈی سنائیجر کی تقرری اور ہرمن کروئس کی رہنمائی میں ہم خواتین کے لیے ایک جدید اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہاکی پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔

ان شاء اللہ، پی ایچ ایف ہماری لڑکیوں کی مکمل سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے گی، اسکولوں سے قومی ٹیم تک ٹیلنٹ کی تیاری کے مضبوط نظام کو فروغ دے گی اور بین الاقوامی ویمنز ہاکی میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن کرے گی۔”

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!