کرکٹ

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کینیڈا روانہ ہوگئی۔

ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست تک کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کینیڈا روانہ ہوگئی۔

پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم آئی ایم سی اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے کینیڈا روانہ ہوگئی۔

ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست تک کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکا، زمبابوے، کینیڈا، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

ٹیم کی روانگی سے قبل بدھ کے روز کراچی جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے وزیر محنت، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ سعید غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی اور ندیم عمر نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے اس موقع پر کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ قومی ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا ٹائٹل دوبارہ پاکستان لانے میں کامیاب ہوگی۔

پاکستان اوور 60 سطح پر ایک شاندار ریکارڈ رکھتا ہے۔ قومی ٹیم نے سنہ 2022 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے اوور 60 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

رواں سال کی ٹیم میں سال 2022 کی فاتح ٹیم کے 5 کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں فواد اعجاز خان، سید صغیر عباس، محمد یونس، محمد اشرف پکھالی اور طاہر رشید شامل ہیں جو اپنے تجربے سے ٹیم کو مضبوط بنائیں گے۔

قومی ٹیم کی قیادت فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں سابق پاکستانی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر ساجد علی بھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب سے 13 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے تھے۔

پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 9 اگست کو ویلز کے خلاف کرے گا جبکہ 10 اگست کو آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کا سامنا کرے گا۔

اس کے بعد 2 روز آرام کے بعد قومی ٹیم 13 اگست کو سری لنکا، 17 اگست کو میزبان کینیڈا، 18 اگست کو جنوبی افریقہ اور 20 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 اگست کو ہوں گے جبکہ فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!