ہاکی

پی ایچ ایف نے قومی کھلاڑیوں اور کوچز کیلیے 2 کروڑ کا الاؤنس اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا

پی ایچ ایف نے قومی کھلاڑیوں اور کوچز کیلیے 2 کروڑ کا الاؤنس اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کے بینک اکاؤنٹس میں 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس (ڈی اے) پیشگی طور پر منتقل کر دیا ہے۔

ایڈوانس ادائیگی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دورے کے دوران کھلاڑی اور آفیشلز مالی طور پر آسودہ رہیں اور اپنی تمام تر توجہ ورلڈ کپ میں اپنی تیاریوں اور کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔

پیشگی ڈیلی الاؤنس کے علاوہ پی ایچ ایف نے ٹیم کی شرکت کے لیے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جن میں بین الاقوامی فضائی ٹکٹس، معیاری ہوٹل میں رہائش و طعام، مقامی ٹرانسپورٹ، تربیتی سہولیات، لاجسٹکس، اور کھیل کے سامان کی منتقلی شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی فلاح و بہبود اور سہولیات فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور کوچز کو صرف کھیل پر توجہ دینی چاہیے۔ فیڈریشن نے روانگی سے قبل ہی تمام مالی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

2 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عالمی ہاکی کے سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ بروقت کیے گئے ان اقدامات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ ورلڈ کپ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس تاریخی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں کو مضبوط بنانے میں مسلسل تعاون پر اپنے اسپانسرز، معاونین اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!