
نیوزی لینڈ مشن کے لیے پنجاب کبڈی ٹیم تیار، تربیتی کیمپ کا اعلان
پنجاب کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مکمل ہوگئے، دو مرحلوں میں ٹرائلز کے بعد 20 رکنی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔
پنجاب کی کبڈی ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیگی، دوسرے مرحلہ میں شارٹ لسٹ کیے گئے چالیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کے ٹرائلز کی نگرانی کی۔
سیکرٹری پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن طاہر وحید جٹ نے کمیٹی کی سربراہی کی، اختت عباس خواجہ،شہباز احمد رندھاوا، مشرف جنجوعہ ، عرفان مانا جٹ، راجہ ممتاز حسین عارف، شامل تھے۔ طاہر وحید جٹ نے کہا کہ پنجاب کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم نومبر کے بعد لگایا گیا جائے گا،
پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کیمپ پنجاب سٹیڈیم میں لگایا جائے گا، پنجاب کبڈی ٹیم 20 نومبر کو نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گی۔



