میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:سندھ کی ویشنوی نے واپڈا کی آمنہ کو اپ سیٹ کر دیا
فائنل میں سندھ ہی کی دامیہ خان سے مقابلہ ہوگا،بوائز انڈر11کے فائنل میں سندھ کے ابان اور ایم بن نسیم مد مقابل

میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:سندھ کی ویشنوی نے واپڈا کی آمنہ کو اپ سیٹ کر دیا
فائنل میں سندھ ہی کی دامیہ خان سے مقابلہ ہوگا،
بوائز انڈر11کے فائنل میں سندھ کے ابان اور ایم بن نسیم مد مقابل
بوائز انڈر15کا فائنل ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان اور کے پی کے دانش سکندر کے درمیان ہوگا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ان سیڈڈسندھ کی ویشنوی نے ٹاپ سیڈ واپڈا کی آمنہ ملک کو اپ سیٹ کرتے ہوئے پانچویں میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے گرلز انڈر19کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ سندھ ہی کی دامیہ خان سے ہوگا۔
بوائز انڈر15کا فائنل ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان اور کے پی کے دانش سکندر کے درمیان ہوگا جبکہ بوائز انڈر11کے فائنل میں سندھ کے ایم ابان اور ایم بن نسیم مد مقابل ہونگے۔
آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں جاری ہے جس میں گزشتہ روز تمام کیٹیگریز کے سیمی فائنلز کھیلے گئے جبکہ فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق بوائز انڈر15کے پہلے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان نے آرمی کے فیضان علی خان کو11-7،11-2اور11-7سے شکست دی
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کے دانش سکندر کے خلاف کے پی کے فواد خان 11-9اور11-8کے اسکور پر زخمی ہو کر میچ سے دستبردار ہو گئے۔
گرلز انڈر19کے دونوں سیمی فائنلز میں سندھ کی کھلاڑیوں نے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی،
پہلے سیمی فائنل میں ان سیڈڈ سندھ کی ویشنوی نے ٹاپ سیڈ واپڈا کی آمنہ ملک کو 11-9،7-11،11-2اور11-3سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی دامیہ خان نے کے پی کی رانیہ قاضی کو شکست دی اور فائنل میں جگہ مستحکم کی۔
بوائز انڈر9کے سیمی فائنلز میں پنجاب کے عبدالہادی فرزان نے سندھ کے رائف علی احمد کو 11-3،11-7اور11-0سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کے ایم ابراہیم نے سندھ کے ایم حمزہ کو 11-6،11-6اور12-10سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
بوائز انڈر11کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ کے ایم ابان نے کے پی کے عاطف علی نازکو 6-11،11-7،11-6اور7-6(ریٹائرڈ ہرٹ) سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے سندھ کے عبدالکریم قدیر کو 12-10،11-6اور12-10سے زیر کیا اور ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی۔
شیڈول کے مطابق آج بوائز انڈر9کے فائنل میں پنجاب کے عبدالہادی فرزان کا مقابلہ کے پی کے محمد ابراہیم سے،بوائز انڈر11کے فائنل میں سندھ کے محمد آبان کا مقابلہ سندھ کے ایم بن نسیم سے،
بوائز انڈر15کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان کا مقابلہ کے پی کے دانش سکندر سے جبکہ گرلز انڈر19کا فائنل سندھ کی ویشنوی اور سندھ ہی کی دامیہ خان کے درمیان کھیلا جائے گا۔



