بھارت اور سری لنکا کا فیصلہ ون ڈے 17دسمبر کو

بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، مہمان ٹیم سری لنکا نے دھرم شالا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 7 وکٹوں سے سے شکست دی، دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آئی لینڈرز کو بڑے مارجن 141 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ 17 دسمبر کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

 

error: Content is protected !!