ورلڈ چیمپئن حمزہ خان کی وزیراعظم سے ملاقات ; وزیراعظم نے 1 کروڑ روپے کا انعامی چیک دیا.

 

 

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئین شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حمزہ خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور قومی سرمایہ ہیں۔ پاکستان کو دہائیوں کے بعد اسکواش کا اتنا بڑا ٹائٹل جتوا کر حمزہ خان نے مجھ سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے حمزہ خان جلد اپنی محنت اور لگن سے اسکواش کا سینیئر عالمی ٹائٹل بھی اپنے نام کریں گے۔ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

ملاقات کے دوران حمزہ خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر حمزہ خان کے والدین بھی تقریب میں شریک تھے۔

 

 

error: Content is protected !!