ہمارے گینگ میں اضافہ ہو رہا ہے، شاہنواز دھانی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹیم میں گینگ بنالیا ہے۔مائیکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شاہنواز دھانی نے اپنے گینگ میں ٹیم کے جارحانہ مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کلب میں آپ کا خیر مقدم ہے۔انہوں نے عمران طاہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گینگ میں اضافہ ہورہا ہے۔شاہنواز دھانی نے اپنے مداحوں سے کہا کہ کیا آپ اس گینگ کے لیے اچھا نام تلاش کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ عمران طاہر اور شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں جشن مناتے ہوئے گراونڈ میں دوڑتے ہیں۔اتوار کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹم ڈیوڈ نے بھی دانش عزیز کی وکٹ لینے کے بعد اسی انداز میں خوشی کا اظہار کیا جیسے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کرتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ سیون کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!