قومی کرکٹ ٹیم سے چائے پر ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والے اسکواڈ سے چائے پر ملاقات کی ، اس موقع پر اُنہوں نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی اس ملاقات میں کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی موجود تھے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سال 2017ء میں ٹیم نے شاندار کارکردگی سے لوگوں کے دل جیت لیے، اُنہیں پوری اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم ایسی ہی کارکردگی پیش کرکے اپنی عوام کے دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرفرازا حمد نے اب تک جس طرح قیادت کی ہے، وہ قابل ستائش ہے اور آئندہ بھی اُن کی کپتانی میں ٹیم متحد دکھائی دے گی۔

اُنہوں نے کھلاڑیوں پر ڈسپلن کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کی بنیادی چیزوں میں سے ایک ہے ۔

error: Content is protected !!