پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جو5جنوری تک رہے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں ورلڈ کپ کیلئے منتخب شدہ 18 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں کپتان نثار علی، نائب کپتان عامر سمیت (بی ون کیٹیگری)میں ظفر اقبال، ساجد نواز ، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف،(بی ٹو کیٹیگری)میں بدر منیر، مطیع اﷲ، انیس جاوید، ہارون خان، ذیشان عباسی جبکہ (بی تھری کیٹیگری)میں محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنااﷲ مروت، اسرار حسین، محمد راشد کے نام شامل ہیں اور انہیں کوچ عبدالرزاق بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینز طاہر محمود بٹ تربیت دے رہے ہیں۔ ورلڈ کپ7سے21جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت شروع ہوگا۔