شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے اسلام آباد سٹلا ئنز کو بیسٹ آف تھری سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر بیسٹ آف تھری سیریزدو صفر سے جیت لی۔ ایف نائن پارک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد سٹلا ئنز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد سٹلا ئنزکی پوری ٹیم23اویں وورز میں120رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ اسلام آباد سٹلا ئنز کی طرف سے عاصم، کپتان عاطف اور آصف نے بالترتیب25، 21ور16رنز بنائے۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے طارق شہزاد،اظہر الدین قریشی ، سید مدثر بخاری اور قطب الدین قریشی نے بالترتیب تین، تین،تین اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔شفا ء انٹر نیشنل ٹیم نے مطلوبہ ہدف14اویں وورز میںدو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے اوپنر طارق شہزاد نے50ناٹ آئوٹ رنز بنائے، اسکے علاوہ ناصر محمود، وسیم اور قمر منیر بٹ نے بالترتیب 47، 8 ناٹ آئوٹ اور 4 رنزبنائے۔ اسلام آباد سٹلا ئنز کی طرف سے کپتان عاطف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!