ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رواں سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اب اس سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن جذبے سے کام کیا اور اب رواں سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے آئیں گی اور ہماری کوشش ہے کہ دونوں ٹیموں کو ایک، دو میچز پاکستان میں کھیلنے پر آمادہ کریں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ 2017 پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھا رہا اور چیمپینز ٹرافی جیت کر قومی ٹیم نےعوام کے دل جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اور بورڈ دونوں نے بہت کارنامے انجام دیے ہیں اور کھلاڑیوں نے ٹیم اسپرٹ اور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا لہٰذا امید ہے کہ کامیابیوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور انگلینڈ کو شکست دینا چھوٹی بات نہیں ہے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی ٹیم کا گراف اوپر جارہا ہے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport