ایلسٹر کک نے ایک اور اعزاز اپنا نام کرلیا

انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک مسلسل 150 میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئےہیں۔

یہ اعزاز انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ حاصل کیااور یہ کک کا مجموعی طور پر 152 واں جبکہ مسلسل 150واں میچ ہے۔

انہوں نے 152 میچز کی 274 اننگز میں 32 سنچریوں کی مدد سے 11995 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ سابق آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر نے بغیر وقفے کے153 میچز کھیلے تھے۔

تعارف: newseditor