ایشین گیمز ویمنز ہاکی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ: 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ایشین گیمز ویمنز ہاکی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ نیشنل ہاکی سٹیدیم لاہور میں ویمنز ہاکی چیف سلیکٹر ممتاز حیدر نے پریس کانفرنس کر کے ٹیم کا اعلان کیا۔

رخسانہ یاسمین ٹیم کی کپتان اور امبرین ارشد نائب کپتان ہوں گی ۔ گول کیپرز میں رضوانہ یاسمین ،رشنا خان ،فل بیکس میں عشرت عباس، تحسین کوثر ، مرینہ انور، نادیہ اصغر ،ہاف بیکس میں ابراشیخ ،ذکیہ نواز، زیب النسا، نفیسہ انور ،رمشا الیاس ،فارورڈز میں سحرش وحید،حناپرویز،ماریہ صابر ، تہمینہ ، امبرین ارشد، کلثوم شہزادی اور سائرہ اشرف شامل ہیں ۔

تعارف: newseditor