قومی بالرز نے 29سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

قومی ٹیم کے بالرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھی نو بال نہ کر کے 29سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ گرین شرٹس کے گیند بازوں نے مسلسل 7ویں ون ڈے میچ میں بھی کوئی نو بال نہیں کی جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل پاکستانی بالرز نے1989ء میں مسلسل 6 ون ڈے میچز میں کوئی نوبال نہیں کی تھی۔

گرین شرٹس نے آخری نو بال 1786 گیندوں قبل انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کارڈف کے گراؤنڈ پر کی تھی۔

 

تعارف: newseditor