پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن پہنچ گئی

دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق آج پاکستانی کھلاڑی انفرادی طور پر معمول کے جم سیشن کریں گے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیلسن میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں 31 ویں اوور کے دوران بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگزکا کھیل جب روکا گیا تو پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تھا۔بارش کے باعث نیوزی لینڈ کوپاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 61 رنز سےفاتح قرار دیا گیا ۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor