ڈیل اسٹین بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ میچ اور سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

کیپ ٹاؤن میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بولنگ کراتے ہوئے اپنے 18ویں اوور میں ڈیل اسٹین انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا۔

بولنگ کے دوران فاسٹ بولر کی بائیں پیر کی ایڑھی متاثر ہوئی جس کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ معمول پر آنے میں 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین کی ایڑھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم وہ جلد گراؤنڈ میں دکھائی دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے اور شدید انجری کے باعث ڈیل اسٹین کا دوبارہ سیریز میں واپس آنے کا کوئی امکان نہیں۔

تعارف: newseditor