آسٹریلیا نے ایشز سیریز چار۔صفر سے جیت لی

آسٹریلیا نےسڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 123رنزسے بآسانی شکست دے کر ایشز سیریز چار۔صفر سے جیت لی۔

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 93رنز چارکھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع تو اُسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 210رنزبنانا تھے لیکن باقی چھ کھلاڑی اسکور میں صرف 87رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 180 پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان جو روٹ 58(ریٹائرڈ ہرٹ)اور بیرسٹو 38رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کومنزنے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں چار، چار وکٹیں حاصل کیں، اُ نہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیاجبکہ لایون نے تین جبکہ مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بیٹنگ میں شاندار کارکردگی پر کپتان اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا،انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 687رنز بنائے۔

آخری اسکور یہ رہا۔ انگلینڈ 346اور 180رنز، آسٹریلیا 649رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں اوردوسرے ٹیسٹ میں 120رنز سے ہرایا تھا جبکہ چوتھے ٹیسٹ میںانگلینڈ کو اننگز اور 41رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

تعارف: newseditor