ہاکی پلیئر سعدیہ کی ہراسگی کا معاملہ، فیڈریشن سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے قومی ہاکی ٹیم کی گول کیپر سعدیہ کو کوچ کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ہاکی فیڈریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات سننے والے صوبائی محتسب پنجاب کی تقرری نہ کرنے کا بھی نوٹس لیا اور چیف سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!