ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی پر مداح کی خود سوزی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر ان کے ایک مداح نے خود سوزی کرلی۔

ویرات کوہلی شادی کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جس پر ان کے مداح نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگالی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رت لام کے علاقے امبیڈکر میں 63 سالہ بابو لال باریا ویرات کوہلی کے 5 رنز پر آؤٹ ہونے پر دل برداشتہ تھا۔

پولیس کے مطابق بابو لال نے 5 جنوری کو خود کو آگ لگا لی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ بابولال کے سر، چہرے اور دونوں ہاتھ بری طرح جھلس گئے تھے اور جسم کا 60 فیصد حصہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بابو لال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھا جہاں وہ صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تعارف: newseditor