شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں 7ہزار رنز کے قریب

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ  ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے

وہ یہ اعزاز پانے والے 8ویں پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ شعیب ملک نے 1999ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 259 میچز میں 6966 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 9 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!