پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا۔میزبان کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں فتح کا چیلنج درپیش ہو گا،شاہینوں نے کیویز کے خلاف تیسرے ون ڈے کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، تیسرے ون ڈے میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فخرزمان تیسرے میچ کیلئے مکمل فٹ ہیں
ان کی واپسی سے بیٹنگ میں بہتری کی امیدہے، قومی ٹیم نے 2 روز تک پریکٹس کے دوران اپنی خامیوں کودورکرنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 تیسرا ون ڈے (کل)ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔میزبان کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں فتح کا چیلنج درپیش ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنیڈن میں تیسرے ون ڈے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے گراونڈ کے علاوہ جم میں بھی محنت کی ،ذرائع کے مطابق کپتان اور کوچ کی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اہم میٹنگ مل کرکیویز پر ہلہ بولنے کا فیصلہ کیا گیا۔کپتان کین ولیم سن کے کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بیٹنگ اوربولنگ میں متوازن ہے۔اوراپنی روایتی جارحانہ انداز جاری رکھیں گے، ڈونیڈن میں میچ پاکستانی وقت صبح تین بجے شروع ہوگا۔