قومی ڈپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ:یونائیٹڈ بینک نے ٹائٹل جیت لیا

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے قومی ڈپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں واپڈا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یو بی ایل کی ٹیم نے 219 رنز کا ہدف 43 اووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جب کہ صہیب مقصود 63 اور شان مسعود 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یوبی ایل کے سعد علی نے 42 اور یونس خان نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.3 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

وہاب ریاض کے علاوہ واپڈا کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا جب کہ وہاب ریاض نے 53 رنز بنائے۔

یو بی ایل کی جانب سے حماد اعظم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، محمد اصغر اور میر حمزہ نے 2، 2 جب کہ ثمین گل اور عاشق علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان نے جیت کا کریڈیٹ ٹیم ورک کو دیا، ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود اور عمر اکمل نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے۔

واپڈا کے کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے شکست ہوئی جب کہ  کامران اکمل ہر میچ میں تو اسکور نہیں کرسکتا۔

کامران اکمل کو ٹورنامنٹ کا آؤٹ اسٹینڈنگ پلیئر، شان مسعود کو بہترین بیٹسمین جبکہ صدف حسین کو بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!