بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز   بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج( بدھ کو)کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جو اوول کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ایم سی سی گراونڈ پر ہوگا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!