شعیب ملک سر پر گیند لگنے سے زخمی

قومی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ میچ کے 32ویں اوور میں شعیب نے سینٹنر کی گیند پر رن لینے کی کوشش کی ،حفیظ نے انہیں واپس بھیج دیا ،شعیب نے واپس مڑ کر کریز پر جیسے ہی بلا رکھا تو منرو کی تھرو ان کے سر پر لگی جو اس وقت بغیر ہیلمٹ کے بیٹنگ کر رہے ،زمین پر گر نے کے بعد میڈ یکل عملے نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی مگر صرف 6رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

 

تعارف: newseditor