پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،کیوی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیزیز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، کیویز اور شاہینوں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، کپتان کین ولیم سن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، کولن منرو ٹیم میں شامل ہیں، فاسٹ بالر ٹم سوتھی پہلے اور تیسرے جبکہ میڈل آڈر بلے باز راس ٹیلر پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

لوکی فرگوسن بھی آخری دو میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے، ٹرینٹ بولٹ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی کے لئے دستیاب ہوں گے وہ جمعہ کو آخری ون ڈے میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔

شاہینوں اور کیویز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

 

تعارف: newseditor