حسن علی اور بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم کا حصہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کو اانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے نمبر ون بولر نے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے تھے۔

23 سالہ حسن علی نے 2017 میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں اور کئی اہم فتوحات میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔

ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے ہی شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو میدان میں تھے۔

اس کے علاوہ سال 2017 کی ایک روزہ ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا جن میں بابر اعظم اور حسن علی شامل ہیں۔

ایک روزہ ٹیم مجموعی طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: ڈیوڈ وارنر، روہت شرما، ویرات کوہلی (کپتان)، بابر اعظم، اے بی ڈیویلیئرز، کوئنٹن ڈی کاک، بین اسٹوکس، ٹرینٹ بولٹ، حسن علی، راشد خان اور جسپریت بمرا۔

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے میچ کو مومنٹ آف دی ایئر قرار دیا، جسے دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 16 ٹیسٹ میچز کے دوران 78.12 کی اوسط سے ایک ہزار 875 رنز بنائے، اسمتھ نے 8 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، جنہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں 8 سنچریوں کی بدولت 77.80 کی اوسط سے 2 ہزار 203 رنز بنائے جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 82.63 کی اوسط سے 1818 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 153.0 کی اوسط سے 299 رنز بھی بنائے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto