ورلڈ ہاکی الیون اور پاکستان جونیئرز جمعہ کو مدمقابل

 

ورلڈ ہاکی الیون اورقومی جونیئر ہاکی ٹیم کے مابین پی ٹی سی ایل ہاکی کپ کی سیریز کا پہلا نمائشی میچ   جمعہ کو کراچی کے تاریخی عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جس سے پہلے میوزیکل شو بھی منعقد کیا جائے گا۔ میچ میں شرکت کے لئے ورلڈ الیون کے 13 کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے تھے جبکہ تین کھلاڑیوں کی آمد جمعہ کی صبح متوقع ہے۔ جمعرات کی شام کو ورلڈ الیو ن کے کھلاڑیوں نے شام کے سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی۔ ورلڈ الیون کے کپتان ہالینڈ کے روڈرک ویوستھوف کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کے سہیل عباس کی جگہ لی ہے،سہیل عباس ورلڈ الیون کی جانب سے میچ میں شرکت نہیں کر رہے جس کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ’’ہال آف فیم ‘‘ مین شامل نہ کئے جانے اور میچ فیس دیگر کھلاڑیوں سے کم ملنے پر عدم دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان روڈرک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کی جونیئر ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے اور امید ہے کہ اچھے میچز ہونگے، میری ٹیم میں دنیا کے مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں اس کے باوجود امید ہے کہ پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کریں گے۔ دوسری جانب قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان جنید منظور کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری اچھی ہے، اس کے باوجود کہ ورلڈ الیون میں نامی گرامی کھلاڑی شامل ہیں ہم انہیں ٹف ٹائم دیں گے اور میدا ن میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!