پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر سید شہریار علی اور خزانچی شیخ مظہر احمد اور دیگر پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید خاور شاہ جوکہ بحریہ ٹائون لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی تھے کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹے سید فخر علی شاہ جو کہ پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔
پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر سید شہریار علی نے بتایا کہ سید خاور شاہ نے پاکستان میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے زندگی وقف کررکھی تھی ۔ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سید خاور شاہ کا نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔
یادرہے کہ سید خاورشاہ نے دسمبر 2017میں دبئی میں دبئی کپ کا کامیاب انعقاد کروایا جس میں پاکستان اور انڈیا کی بیس بال ٹیموں نے شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔