سڈنی،انگلش ٹیم نے میزبان آسڑیلیا کو مسلسل تیسرے ون ڈے میچ میں سولہ رنز سے شکست دیکر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے پہلے کھیلتے ہوئے جوز بٹلر کی شاندار سنچری کی بدولت تین سو دو رنز بنائے اور اس کی چھ وکٹیں گریں،دوسرے نمایاں سکورر میں بیئرسٹراو نے 39،مورگن نے 41 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے دو جبکہ کمنس،سٹونس،زما اور مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ سولہ رنز کے فرق سے ہار گئی، آسڑیلیا کی جانب سے فنچ نے 62،کپتان سمتھ نے 45،مارش نے 55،اور سٹونس نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کی جانب سے ووڈ،واکس اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پلیئر آف دی میچ کا اعزاز جوبٹلر نے حاصل کیا۔