پشاور زلمی اور پی ٹی وی میں معاہدہ

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اورپاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے درمیان میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا ،پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور سیکرٹری وزرات اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق پی ٹی وی نیٹ ورک میں شامل پی ٹی وی سپورٹس , پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی ورلڈ، پی ٹی وی ہوم پر پشاور زلمی کرکٹ میچز , پروگرامز نشر کیے جائیں گے ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا پاکستان ٹیلی ویثرن کا پاکستان میں کھیل, ثقافت اور آگاہی میں اہم کردار رہا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ پشاور زلمی پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ٹیلی ویثرن نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہورہا ہے ۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!