آسڑیلین اوپن مینز سنگلز کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں راجر فیڈرر اور مرین کلچ مدمقابل ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن فیڈرر نے ریکارڈ 20ویں گرینڈ سلام ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، مینز سنگلز ایونٹ میں شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر اور مرین کلچ نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں فیڈرر کورین کھلاڑی چنگ ہیون جبکہ مرین کلچ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کے خلاف فتح یاب رہے تھے۔فیڈرر کو اس سے قبل پانچ مرتبہ آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر ریکارڈ 19 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کے فائنل کے حریف کلچ نے صرف ایک مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ فیڈرر کی حالیہ فارم اور ان کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کلچ بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں اسلئے فائنل میں دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تعارف: newseditor