انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی غلطی نے آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کیساتھ کیا مذاق کیا ؟آپ جان کر دنگ رہ جائینگے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انسانی غلطیاں کسی بھی وقت کسی سے بھی ہوسکتی ہیں، ایسا ہی گزشتہ روز ہوا جب دن بھر کی چلتی غلطی کو شام میں ٹھیک کرلیا گیا۔

کہتے ہیں کہ جتنی بڑی آرگنائزیشن ہویا جتنا بڑا انسان ہو تو اس کی غلطی کو اتنا ہی بڑا تصور کیا جاتا ہے، کرکٹ کی دنیا میں گزشتہ روز یہ غلطی کسی کرکٹر،ٹیم ، بورڈ یا ملک سے نہیں ہوئی بلکہ کرکٹ چلانے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہوئی ہے۔

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فتح پر اس نے آسٹریلیا کو ٹی20 کی نمبر ون ٹیم بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان پہلی سے دوسری پوزیشن پر لڑھک گیا تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد آئی سی سی کو احساس ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 126 ریٹنگ پوزیشن کے باوجود پاکستان کو اعشاریہ 19 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کی درست ترین ریٹنگ125 اعشاریہ 65 اور پاکستان کی 125 اعشاریہ 84 ہے، اس اعتبار سے پاکستان نمبر ون ہے تو فوری طور پر آئی سی سی نے اپنی ویب پر پاکستان کو دوبارہ نمبر ون ٹی 20 ٹیم مان لیا ہے۔

کرکٹ کے حلقوں نے آئی سی سی کی اس غلطی کو حیرانی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

error: Content is protected !!