روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 1 مارچ, 2018

پی ایس ایل 3، کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلوؤں پر ایک نظر

فہد کیہر پاکستان سپر لیگ کا شارجہ مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور تمام ٹیموں کے 3، 3 مقابلے بھی مکمل ہوئے۔ حیران کن طور پر اس اہم مرحلے پر جو ٹیم سب سے آگے نظر آتی ہے وہ کراچی کنگز کی ہے جس نے اپنے تمام ہی مقابلے جیتے ہیں جبکہ لاہور قلندرز حسبِ روایت، حسبِ توقع یا جو بھی ...

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے 10سال کیلئے کشتی کا معاہدہ

ریاض (سپورٹس لنک رپورٹ)سعودی عرب نےعالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کے لیے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وینس مک موہن نے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے ...

مزید پڑھیں »

دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

شارجہ(سپورٹس لنک رپور): انجری کے باوجود اپنی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح سے ہمکنار کروانے والے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ صرف تین شاٹس میں میچ کو ختم کرسکتے ہیں۔ کوئٹہ کے خلاف میچ کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کوچ کا بھی یہی کہنا ...

مزید پڑھیں »

فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) فیصل صالح حیات گروپ نے تین سال بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔ فیفا کی جانب سےعائد پابندی بھی ایک ماہ میں اٹھا لی جائے گی۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیصل صالح حیات گروپ نے فیفا ہاؤس میں کام شروع کردیا ہے۔ نائب صدر سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ تین ...

مزید پڑھیں »

ڈیرن سیمی کی سنسنی خیز بیٹنگ،پشاور زلمی فاتح

شارجہ: (سپورٹس لنک رپورٹ)شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ   تھری کے ایک اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سنسنی خیز بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ باآسانی جیت جائے گی لیکن زلمی کے زخمی کپتان نے ...

مزید پڑھیں »

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے میںکوہاٹ ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں رنگارنگ و پروقار تقریب میں شروع ہو گئے جس میںہنگو، کرک اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے چھ سو سے زائد خواتین ایتھلیٹ13 مختلف گیمز میںشریک ہیںا ن گیمز کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ...

مزید پڑھیں »

سکواش کی بہتری کیلئے تعاون کرینگے،وزیراعظم کی جان شیر کو یقین دہانی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اسکواش کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسکوائش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق عالمی اسکوائش چیمپئن جان شیر خان بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم نے ...

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل تھری،پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے؟

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگزسب سے آگے ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا دھماکے دار ایکشن اپنے پورے عروج پر ہے اور ساری ہی ٹیمیں جان لگا رہی ہیں ،تاہم پوائنٹس ٹیبل پر کراچی سرفہرست ہے۔   کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے تین میچز کھیلے اور دو میںکامیابی ...

مزید پڑھیں »

علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری میں پہنچ گئے

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا حصہ بننے شارجہ پہنچ گئے ہیں۔ لگاتار دو مرتبہ آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار آج شارجہ میں ہونے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ ...

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل تھری،،نیا ٹیلنٹ اور شائقین کی دلچسپی،،،افریدی نے ایسا سچ بول دیا کہ آپ دنگ رہ جائینگے

شارجہ(سپورٹس لنک  رپورٹ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کا رخ کریں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ...

مزید پڑھیں »