شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی۔
اسلام آبادیونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے اورلاہور قلندرز کے لئے 122رنز کا ہدف سیٹ کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ برابر ہوگیااور پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار میچ سپر اوور کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔
اس موقع پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اوور 15رنز بنائے اور اسلام آباد کو 16رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کرلیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 122رنز کا ہدف دیا بظاہر آسان نظر آنا والا ٹارگٹ مصباح الحق الیون کی بولنگ لائن نے مشکل بنادیا ، میچ آخری اوور کی آخری گیند تک جاری رہا ۔
شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیک پال ڈومینی 34 ،حسین طلعت 33رنز ناٹ آئوٹ ،آصف علی 16 اور رسل 15رنز کی بدولت مقررہ 20اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 121رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز کی طرف سے ایک بار پھر اوپننگ جوڑی تبدیل کی گئی ، اس بار عمراکمل اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا۔
اسلام آباد کو پہلی کامیابی 4 کے اسکور پر گری،عمر اکمل کو سمیت پٹیل نے آئوٹ کیا ،اگلی ہی گیند پر فخرزمان بھی پویلین لوٹ گئے ،یوں ایک ہی اوور میں4 کے مجموعی اسکورپر2 وکٹیں گر جانے سے لاہور قلندرز کی ٹیم پریشر میں آگئی۔
تیسری وکٹ پر برینڈن مکلم اور آغاسلمان نے 73رنز کی شراکت قائم کی اور پریشر اسلام آباد یونائٹیڈ پر منتقل کردیا ۔
77 کے اسکور پر 6چوکوں اور 2بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 48رنز بنانے والے آغا سلمان کو محمد سمیع نے سمیت پٹیل کی مدد سے قابو کرلیا ۔
صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد 81 کے اسکور پر دنیش رامدین 4رنز کو بھی محمد سمیع نے پویلین کی راہ دکھائی ۔
ایک اینڈ پر اوپننگ بیٹسمین برینڈن مکلم موجود تھے جبکہ دوسری طرف سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ، لاہور قلندرز کی 5ویں وکٹ 95پر گری ، سہیل اختر 4رنز بناکر فہیم اشرف کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے ۔
اسلام آباد کو چھٹی کامیابی 105پر مل گئی ، سنیل نارائن 9کو رسل نے آئوٹ کیاجبکہ اگلے اوور میں 105 ہی کے اسکورپر شاداب کی گیند پر آصف علی نے سہیل خان کا شاندار کیچ پکڑا۔
لاہور قلندرز کی آٹھویں وکٹ 114رنز پر گری،یاسر شاہ رنز کو سمیت پٹیل نے اپنا تیسرا شکار بنایا ،115رنز پر برینڈن بھی میدان چھوڑ گئے ،وہ 34رنز پر رن آئوٹ ہوئے تو میچ میں لاہور کی کامیابی امکانات دم توڑ گئے تھے ۔
نویں وکٹ پر آخری اوور کی تیسری گیند پر سلمان ارشاد نے 6مار کر اسکور برابر کردیا،یوں میچ لاہور قلندرز کے یقینی فتح میں بدل گیا ۔
آخری اوور کی 4گیند پربھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے ہمت نہ ہاری اور سلمان ارشاد کو آصف علی کی مدد سے قابو کرکے میچ کو سپر اوور تک پہنچادیا ، یہ میچ ان کی تیسری وکٹ تھی ۔