بھارتی فاسٹ بائولر شامی کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی،،وہ کچھ کہہ دیا کہ آپ دنگ رہ جائینگے،شرمناک انکشافات سامنے آگئے

نئی دلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر اور سسرالی انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کی اہلیہ ہاسن جہاں نے 27 سالہ محمد شامی پر سنگین الزامات لگائے ہیں، ہاسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دورہ افریقا سے واپسی پر محمد شامی نے انہیں مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہاسن جہاں نے مزید کہا ان کے شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے گزشتہ دو سال سے زد و کوب کیا جارہا ہے لیکن اب بہت ہوچکا ہے۔

ہاسن کے مطابق انہوں نے خاموش رہنے کی بہت کوشش کی اور شوہر کی غلطیاں بھی برداشت کیں لیکن محمد شامی نے دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں اس کے باوجود اپنے خاندان اور بیٹی کی خاطر سب کچھ سہتی رہی۔

ہاسن نے الزام عائد کیا کہ محمد شامی انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔

تعارف: newseditor