ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم ثابت ہوگی : اینڈی فلاور

متحدہ عرب امارات میں سخت موسمی حالات کے برعکس ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے دوران موسم موزوں رہے گا جس سے یورپی کھلاڑیوں کے لئے کھیلنے میں آسانی ہو گی اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا ٹورنمنٹ ہے جوخطے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل چھ ٹیموں میں سے ایک اڈانی گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کیا ان کا کہنا تھا کہ گلف جائنٹس کی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی ہی بہترین ہے اور دنیا بھر میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں ہماری ٹیم بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرئے گی کیونکہ ہمارے اسکواڈ میں جیمز ونس، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ڈیوڈ ویز اور لیام ڈاسن جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

 

اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ جیمز ونس جیسا بہترین کپتان گلف جائنٹس اسکواڈ کا سربراہ ہے جس کے ساتھ ماضی میں کام کر چکا ہوںاور اس کی صلاحیتوں سے واقف ہوں ان کے ساتھ کرس لین جو حالیہ بگ بیش میں بہت اچھے کھیل کا مظاہر ہ کر رہے ہیں جبکہ ہیٹ مائر، ویز اور اوورٹن جیسے بہترین بلے باز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو یقینا ہمارے اسکواڈ کو بہتر بناتے ہیں اگر ہماری ٹیم مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی سے کھیلے گی تو یقینا کامیاب ہوگی اور میں پر امید ہوں کہ ہم ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی اچھا پرفارم کریں گے اڈانی گلف جائنٹس کے اسکواڈ جیمز ونس (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ٹام بینٹن، ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، اولی پوپ، ریحان احمد، سی پی رضوان، آیان افضل خان، سنچت شرما، اور اشونتھ والتھپا شامل ہیں۔اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیت والی گلف جائنٹس پندرہ جنوری کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اپنا پہلا میچ کھیلے گی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز آئندہ جمعہ کو دبئی سے ہو گا۔

error: Content is protected !!