شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) لیوک رونکی اور ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں شکست دے کر پلے آفس میں جگہ بنالی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کمار سنگاکارا تھے جو سمیت پیٹل کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر نکالنا چاہتے تھے تاہم اسکوائر لیگ پر فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔اگلی کی گیند پر سیف بدر بھی آؤٹ ہوگئے جو سمیت پیٹل کی سیدھی گیند سمجھنے سے قاصر رہے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس کے بعد بھی ملتان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا اور 3 جبکہ صہیب مقصود 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان شعیب ملک ملتان سلطانز کی آخری امید تھے تاہم وہ بھی 12 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔12ویں اوور کے اختتام پر ملتان نے 69 رنز بنالیے تھے جبکہ کیرون پولارڈ اور روس وائیٹلی کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل لیوک رونکی کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد کو اوپنر لیوک رونکی نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر جے پی ڈومنی 12 گیندوں پر 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد عمران طانر کی گیند پر نشانہ بنے۔رونکی کے آؤٹ ہونے کے بعد ایلکس ہیلز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 46 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اختتامی اوورز میں حسین طلعت (36)، آصف علی (17) اور فہیم اشرف (13) کی جارحانہ بیٹنگ نے اسلام آباد کو 185 رنز تک پہنچا دیا۔ملتان کی جانب سے عمر گل نے دو جبکہ عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے آخری 4 روز کے دوران 6 لیگ میچز پلے آف میں قسمت آزمائی کرنے والی 4 خوش قسمت ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔ امکان یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کریں گی۔ پہلی دو ٹیموں کے درمیان دبئی میں اتوار کو پہلا پلے آف ہوگا اور فاتح ٹیم کو براہ راست کراچی فائنل کا ٹکٹ ملے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم 21 مارچ کو لاہور کے آخری پلے آف میں ایک بار پھر قسمت آزمائے گی جب کہ 2 بدقسمت ٹیمیں وطن واپسی کا سفر شروع کریں گی۔ملتان سلطانز کے پاس پلے آف میں جانے کے لئے آج آخری موقع ہے، اس نے 9 میچز کھیلے جس میں 4 جیتے، چار ہارے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بھی 10 پوائنٹس ہے اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست ہے۔ لاہور قلندرز مسلسل تیسرے سال پی ایس ایل کے پہلے مرحلے سے فارغ ہوچکی ہے اور اس کے پاس آگے جانے کا کوئی چانس نہیں البتہ وہ دوسروں کی پارٹی خراب کرسکتی ہے۔ لاہور قلندرز کے خلاف شکست کی وجہ سے کراچی کی ٹیم بھی ایک نئی مصیبت میں مبتلا ہوگئی ہے، کراچی کنگز کو ابھی 2 میچز کھیلنے ہیں اور ایک کامیابی اس کی مشکلات کو آسان کرسکتی ہے۔ پشاور زلمی کو اپنے باقی دونوں میچز جیتنے ہیں جن میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور ایک شکست بھی اسے ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔