آکلینڈ اوپن ٹینس،اعصام الحق کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم

سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبل کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز اعصام الحق،مارسن میٹکوسکی اور راون کلاسن ،مائیکل وینس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا ،پہلے سیٹ میں وینس اور کلاسن کو 6-4 سے ہرا کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں وینس اور کلاسن نے مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کلاسن اور وینس نے اعصام اور مارسن کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

 

error: Content is protected !!