لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے پاکستان سپرلیگ کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع کردیا اورپی سی بی سے کھلاڑیوں کی نیلامی کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے پاکستان سپرلیگ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات کا آغاز کیاہے ،پاکستان سپرلیگ کی تمام ٹیموں کے مالکان کے ٹیکس معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔