گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہیوسٹن میں سندھ پریمیئر لیگ کے روڈ شو میں شرکت

 

 

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہیوسٹن میں سندھ پریمیئر لیگ کے روڈ شو میں شرکت

سندھ پریمیئر لیگ کا سفیر مقرر کیا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ گورنرسندھ کا تقریب سے خطاب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ہیوسٹن میں سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے حوالے سے منعقدہ روڈ شو میں شرکت کی ۔

تقریب میں ایس پی ایل کے صدر عارف ملک بھی شریک تھے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کا سفیر مقرر کیا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،

سندھ پریمیئر لیگ کے پروجیکٹ پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پریمئر لیگ صوبہ کے کھلاڑیوں کا احساس محرومی دور کرے گی،

سندھ پریمیئر لیگ نئے ٹیلنٹ کے لئے اہم ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!