کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا اور پی ایس ایل کا سپر میچ دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی۔کچھ دیر پہلے لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی تھی، اس کے رکنے کے بعد اب گراؤنڈ کو خشک کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے سپر ساپر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ایونٹ کا پہلا ایلیمنیٹر میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس کے لئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor